بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 

سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلیے قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی ٹیم خیبر پختونخوا بھجوا دی گئی۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ جاری ہونے پر گرفتار کیا جائے گا، نیب کی ٹیم 3 روز پہلے بھی کے پی میں گرفتاری کی کوشش کرتی رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ آج دوبارہ سے نیب کی ٹیم گرفتاری کیلیے تشکیل دی گئی، نیب کے پی کو بھی ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت کر دی گئی، نیب خیبر پختونخوا پولیس کی بھی مدد لے گی۔

No comments

Powered by Blogger.