آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کردیا
تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں وائٹ واش کر لیا، پاکستان کی جانب سے دیا گیا 118 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
ہوبارٹ میں کھیلے گئے میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی اننگز کا آغاز میتھیو شارٹ اور جیک فریسر مک گرک نے کیا تاہم شاہین آفریدی نے 16 کے مجموعے پر میتھیو شارٹ کو آؤٹ کر دیا اور 30 رنز پر جہانداد خان نے جیک فریسر کو بھی پویلین بھیج دیا۔
آسٹریلیا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جوش انگلس تھے جو 27 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
تین وکٹیں گرنے کے بعد مارکس اسٹوئنس اور ٹم ڈیوڈ نے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، اسٹوئنس نے 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ ٹم ڈیوڈ 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
No comments