اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کا نوٹیفکیشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 5 یا زیادہ افراد کےجمع ہونےپرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی مذہبی و سیاسی اجتماع پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے اور کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کا کہا ہے۔

اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک ہیں۔

No comments

Powered by Blogger.