اظہر علی یوتھ ڈیولپمنٹ کے سربراہ مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر و کپتان اظہر علی کو یوتھ ڈیولپمنٹ کا سربراہ مقررکردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے یوتھ ڈیولپمنٹ کا سربراہ کے طور پر سابق کپتان اظہر علی کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں، وہ اسوقت قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی کام کررہے ہیں، ان کی تقرری ریکروٹمنٹ کے عمل کے مطابق کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ کے مستقبل کی تشکیل کیلئے نوجوانوں کی کرکٹ کی جامع حکمت عملی کو ڈیزائن اور نافذ کرنا، مضبوط گراس روٹ کرکٹ ڈھانچہ، ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنوں کے ساتھ مل کر ایج گروپ کے پروگراموں کو مضبوط کرنا، پی سی بی کے پاتھ وے پروگرام کے تحت ابھرتے ہوئے کرکٹرز کی تعلیم وتربیت، سیمینارز اور کلینک کا انعقاد خواہشمند کھلاڑیوں کیلئے آف فیلڈ ڈیولپمنٹ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا شامل ہے۔
No comments