فردوس عاشق اعوان استحکام پاکستان پارٹی کے عہدے سے مستعفی
اپنے حلقے میں حکومت مخالف سیاست کرنے کیلیے سیاسی رہنما فردوس عاشق اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی کا مرکزی عہدہ چھوڑ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اپنا تحریری استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیجا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ صرف عہدہ چھوڑا ہے اور پارٹی سے ساتھ وابستہ رہوں گی۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے استعفے میں لکھا کہ عہدے کے بغیر ہی استحکام پاکستان کیلیے کام کرتی رہوں گی۔
انہوں نے استعفے میں لکھا کہ استحکام پاکستان پارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے تاہم انہیں حلقے میں حکومت مخالف سیاست کرنی ہے اور یہ پارٹی کا عہدہ رکھتے ہوئے ممکن نہیں تھا۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی لکھا کہ ویسے بھی مصروفیات کی وجہ سے میری پارٹی میں میری کوئی سرگرمیاں نہیں تھیں۔
No comments