علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

انسداد دہشتگردی عدالت ( اے ٹی سی ) کے جج منظر علی گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی جس میں پولیس نے موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈاپور نے گاڑیوں کےشیشے توڑے جس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، عدالت ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے پولیس کی درخواست منظور کرلی اور علی امین گنڈاپور کے تھانہ مناواں کے مقدمے میں ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

علی امین کے خلاف کاہنہ جلسے کے دوران گاڑیوں کے شیشے توڑنے پر تھانہ مناواں پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

No comments

Powered by Blogger.