اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت میں اہم پیشرفت
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ کیس کی سماعت میں 16 گواہوں کو بطور عدالتی گواہ طلب کرنے کی درخواست کی تفصیل سامنے آئی ہے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طرف سے بطور عدالتی گواہ طلب کیے جانے والوں کی تفصیل پر مبنی درخواست سلمان صفدر نے دائر کی۔
درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے تفتیش کے دوران 16 گواہوں سے تفتیش کی لیکن بطور گواہ نہیں لائی، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کےلیے عدالت ان گواہوں کو عدالتی گواہ کے طور پر بلائے۔
درخواست میں سابق سیکریٹری کابینہ ڈویژن احمد نواز سکھیرا کو بطور عدالتی گواہ طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
گواہوں کی فہرست میں وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور شامل ہیں جبکہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پنجاب کو القادر یونیورسٹی کے ریکارڈ کے ساتھ بلانے کےلیے کہا گیا ہے۔
گواہوں کی لسٹ میں آئیسکو جہلم اور دینہ کے 2 افسران، سی او مناف ضیاء الدین اینڈ چارٹرڈ اکاونٹنٹس بھی شامل ہیں۔
گواہوں کی فہرست میں ڈاکٹر امجد الرحمان، طالب حسین، علی جاوید، محمود علی، منور حسین، عبد الحامد خان، محمد ارسلان اور خرم اعوان بھی شامل ہیں۔
No comments