فیروز خان اور علیزے سلطان توجہ کا مرکز بن گئے

پاکستانی اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے۔ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے پر بغیر نام لیے تنقید کی، جس سے مداحوں کے درمیان چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

علیزے سلطان نے انسٹاگرام پر ایک معنی خیز اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے نام لیے بغیر فیروز اور ان کے اہلخانہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے لکھا: "اور جب بچے بیمار ہوتے ہیں تو وہ انہیں میرے دروازے پر چھوڑ کر فرار ہو جاتے ہیں۔"

یہ اسٹوری اس وقت سامنے آئی جب فیروز کی اہلیہ ڈاکٹر زینب نے ان کی بیٹی فاطمہ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ کلینک میں خوشگوار وقت گزار رہے تھے۔

علیزے کی اسٹوری کے بعد فیروز خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن دیا: "توجہ چاہیے؟ اسٹار بنا دوں؟"

یہ ذو معنی جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور مداحوں نے دونوں کے رویے پر مختلف آراء کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ علیزے سلطان اور فیروز خان کے درمیان بچوں کی تحویل کے معاملے پر طے پایا تھا۔ معاہدے کے مطابق بیٹی فاطمہ علیزے سلطان کے پاس رہیں گی جبکہ بیٹا سلطان فیروز خان کے پاس ہوگا۔ 

فیروز خان ماہانہ 75,000 روپے بیٹی کے اخراجات کے لیے علیزے کو ادا کریں گے اور تعلیمی و ہنگامی اخراجات کے بھی ذمے دار ہوں گے۔

دونوں والدین کو بچوں سے کسی بھی وقت فون یا ویڈیو کال پر بات کرنے کی آزادی ہوگی۔

No comments

Powered by Blogger.