ترکیہ نے اسرائیلی صدر کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سےروک دیا

ترکیہ نے اسرائیلی صدر ازاک ہرزوگ کی درخواست مستردکرتے ہوئے ان کی پرواز کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا، جس کے نتیجے میں وہ آذربائیجان میں ہونے والے کوپ-29 اجلاس میں شرکت نہ کرپائے۔

ترک خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کردی ہے کہ اسرائیل کی حکومت نے صدر ازاک ہرزوگ کو باکو میں ہونے والے کوپ-29 اجلاس میں شرکت کے لیے پرواز فضائی حدود سے جانے کی درخواست کی تھی۔

حکام نے بتایا کہ اسرائیلی حکومت کی درخواست مسترد کردی ہے۔قبل ازیں اسرائیلی صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ہرزوگ نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کے 29 ویں اجلاس میں شرکت منسوخ کردی ہے۔

No comments

Powered by Blogger.