پی ٹی اے کا اداروں، فری لانسرز کیلئے وی پی این رجسٹریشن آسان کرنے کا اعلان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں اور فری لانسرز کے لیے وی پی این رجسٹریشن کا عمل مزید آسان کر دیا گیا ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سافٹ ویئر ہاوٴسز، کال سینٹرز، بینک، سفارت خانے اور فری لانسرز اب پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر اپنے وی پی اینز باآسانی رجسٹرڈ کر سکتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کے اراکین بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔پی ٹی اے نے بتایا کہ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن فارم مکمل کرنا اور بنیادی تفصیلات فراہم کرنا اہم ہے، جس میں شناختی کارڈ نمبر (سی این آئی سی)، کمپنی کی رجسٹریشن کی تفصیلات اور ٹیکس دہندہ کی حیثیت شامل ہے۔

No comments

Powered by Blogger.