سونے کی قیمت 2100 روپے اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے اضافہ کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1800 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 37 ہزار 470 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 661 ڈالر فی اونس رہی۔

No comments

Powered by Blogger.