پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 3 دن کی توسیع

حکومت پنجاب  نے صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ  میں 3 دن کی توسیع کردی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منگل 26 سےجمعرات 28 نومبر تک دفعہ 144کے نفاذ میں توسیع کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن وامان، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیےکیا گیا ہے۔

پنجاب میں 3 دن کے لیے ہرقسم کےاحتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ صوبائی  کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کی سفارش پرگزشتہ 3 دنوں سے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

No comments

Powered by Blogger.