مریم کا خواب،ڈیجیٹل پنجاب

صوبہ پنجاب وطن عزیز میں دل کی مانند ہے۔ یہ صوبہ اپنی بھرپور ثقافت، شاندار تاریخ اور تیز رفتار اقتصادی ترقی کی وجہ سے منفرد مقام رکھتا ہے۔ اسکی کل آبادی13کروڑ افراد پر مشتمل ہے۔ صوبے کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عہدہ سنبھالتے ہی عوام کی ترقی اور خوشحالی کو اپنا بنیادی مشن بنا کر اپنی زیر نگرانی ہنگامی بنیادوں پر پنجاب میں اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے۔ پنجاب کو ایک جدید صوبہ بنانے کا مشن لیکر وزیر اعلیٰ نے یہاں بہت سے ایسے منصوبے شروع کئے ہیں جو بہت جلد پنجاب کو ایک جدید اور ڈیجیٹل صوبہ بنانے میں معاون ثابت ہونگے۔ پنجاب میں فری وائی فائی کی فراہمی ہو، نواز شریف آئی ٹی سٹی کا قیام ہو یا بھر طالب علموں کو لیپ ٹاپس مہیا کرنا ہوں، یہ سب پنجاب کو ایک ڈیجیٹل صوبہ بنانے میں قلیدی کردار ادا کریں گے۔

  وزیر اعلیٰ پنجاب کا فری وائی فائی پروگرام ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد عوام کو انٹرنیٹ تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت مختلف عوامی مقامات، تعلیمی اداروں، اور پارکوں میں مفت وائی فائی کی سہولت میسر ہو گی۔ اس منصوبے کا مقصد تعلیم، معلومات، اور ترقی کو فروغ دینا ہے تاکہ لوگ جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں۔ بالکل اسی طرح نواز شریف آئی سٹی پنجاب میں ایک جدید ٹیکنالوجی پارک کا منصوبہ ہے، جس کا مقصد آئی ٹی اور تکنیکی شعبے کو فروغ دینا ہے۔ اس میں مختلف IT کمپنیوں، اسٹارٹ اپس، اور تحقیقی اداروں کو سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجیز میں کام کر سکیں۔ یہ منصوبہ پنجاب میں بہت ساری ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور اقتصادی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔

  پنجاب میں ورچوئل پولیس اسٹیشن کا قیام خواتین کو کو فوری اور آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے عمل میں لایا کیا گیا ہے۔ اس میں شہری آن لائن خدمات، شکایات، اور معلومات حاصل کر سکتے ہیں، جس سے پولیس کے ساتھ رابطہ مزید موثر ہو جاتا ہے۔ یاس پولیس اسٹیشن میں ابھی تک پنجاب پھر سے ایک لاکھ ساڈھے نو ہزار درخواست موصول ہوئی ہیں۔ خواتین ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے روزانہ کی بنیاد پر راہنمائی حاصل کر رہی ہیں.خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں راہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔یہ اقدام عوامی سہولت اور فوری مدد کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پنجاب میں طالب علموں کو فری لیپ ٹاپس کی فراہمی کا پروگرام تعلیم کی بہتری اور ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔ اس پروگرام سے خاص طور پر کم آمدنی والے خاندانوں کے طلبہ کو فائدہ ہوگا۔

  مریم نواز کا خواب ہے کہ پنجاب پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔ اس مقصد کے لئے پنجاب پولیس کو باڈی کیم سے لیس کرنے کا منصوبہ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور شفافیت بڑھانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کی نگرانی کرنا، عوام کے ساتھ تعامل کی ریکارڈنگ، اور مقدمات کی تحقیقات میں مدد فراہم کرنا ہے۔ باڈی کیمز کی موجودگی سے پولیس اہلکاروں کے رویے میں بہتری کی امید بھی کی جا رہی ہے۔ سیف سٹی اتھارٹی کا اے آئی کی مدد سے ٹریفک چالان کرنے کا نظام ایک جدید اقدام ہے جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی شناخت میں مدد دیتا ہے۔ اس نظام میں کیمرے اور سینسرز کا استعمال کیا جاتا ہے، جو خودکار طور پر خلاف ورزیوں کی ریکارڈنگ کرتے ہیں اور چالان تیار کرتے ہیں۔ یہ اقدام ٹریفک کی بہتری، سیکیورٹی میں اضافہ، اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

  ماحولیاتی آلودگی نے پوری دنیا کو پریشان کیا ہوا ہے۔ پاکستان متاثرہ ملکوں میں سر فہرست ہے۔ پنجا ب وہ پہلا صوبہ ہے جس نے سموگ اور دوسری قسم کی آلودگی کے تدارک کے لئے عملی اقدامات شروع کئے ہیں۔ اسی سلسلے میں پنجاب میں اے آئی کی مدد سے سموگ کی پیش گوئی، ماحولیاتی ڈیٹا کاتجزیہ، اور آلودگی کے ذرائع کی شناخت شامل ہے۔ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے فضائی معیار کی نگرانی کی جاتی ہے، جس سے حکام کو موثر اقدامات کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ اقدامات عوامی صحت کے تحفظ اور ماحول کی بہتری کے لیے اہم ہیں۔

  ڈیجیٹلائزیشن کا سلسلہ یہیں نہیں رکا  دوسرے اداروں کی طرح ایل ڈی اے میں بھی جدید ٹیکنالوجی سے لیس بہت اصلاحات کی جارہی ہیں جن میں آن لائن بلڈنگ اپروول کا نظام شہریوں کو تعمیراتی منصوبوں کی منظوری کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پروسیس کو تیز کرنا، شفافیت کو بڑھانا، اور بدعنوانی کے امکانات کو کم کرنا ہے۔ شہری اب آسانی سے اپنی درخواستیں آن لائن جمع کر واسکتے ہیں، جس سے وقت اور وسائل کی بچت ہوتی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے طالب علموں کو جدید تعلیم کی فراہمی کے لیے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان اقدامات میں جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم،تیز ترین انٹر نیٹ کی رسائی، ورچوئل کلاس رومز اور طلبہ کو ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں تربیت دینے کے لیے خصوصی پروگرامز متعارف کیے جا رہے ہیں یہ اقدامات طلبہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور انہیں عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

No comments

Powered by Blogger.