سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی۔ سولر پینلرز کی فی واٹ کی قیمت 30 روپے سے 32 روپے تک ہوگئی۔

واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں فی واٹ قیمت 39 سے 40 روپے تھی جس کے بعد مئی میں اس میں قدرے کمی دیکھی گئی اور 2 سال قبل 80 روپے فی واٹ میں ملنے والی سولر پینل پلیٹ 37 روپے میں دستیاب ہونے لگا۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی مقامی مارکیٹ میں اضافی سپلائی اور بین الاقوامی نرخوں میں کمی کے باعث ہوئی ہے۔ اس معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ریٹ میں کمی دنیا بھر میں لیتھیم بیٹریوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

No comments

Powered by Blogger.