سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے 3حلقوں میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154، این اے 81 اور این اے 79 کے مختلف پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ن لیگ کے 3اراکین قومی اسمبلی کامیاب قرار پائے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنماؤں کی اپیلیں منظور کر لیں،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس نعیم اختر افغان نے اکثریتی فیصلہ دیا،جسٹس عقیل عباسی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔
عام انتخابات میں این اے 154سے رانا فراز نون کامیاب امیدوار قرارپائے تھے،این اے 81گوجرانوالہ سے بلال اعجاز کامیاب امیدوار قرارپائے تھے،این اے 79گوجرانوالہ سے احسان اللہ ورک کامیاب قرارپائے تھے۔

No comments