پاکستان کی ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی

 

پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

پری کوارٹر فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو دو۔ صفر سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ نواز اور حمزہ خان نے کامیابی حاصل کی۔

عبداللّٰہ نواز نے حیدر نقوی کو 4-11، 4-11 اور 4-11 سے ہرایا۔

حمزہ خان نے تھامس اسکواٹ کو 4-11، 2-11، 2-11 سے شکست دی۔

کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا۔

No comments

Powered by Blogger.