محمد آصف فکسنگ سکینڈل کے معاملے پر پہلی مرتبہ کھل گفتگو
سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد آصف نے پہلی مرتبہ فکسنگ اور سزا پر کھل کر بات کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہارکر دیاہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں محمد آصف سینئر صحافی آفتاب اقبال سے بات چیت کر رہے ہیں ، قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر کو 2010 میں سپاٹ فکسنگ پر سزا سنائی گئی تھی جس پر انہوں نے کہا کہ مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوئی تھی شاید میں نے کبھی کسی کا دل دکھایا ہو یا نافرمانی کی ہو جس کی اللہ نے مجھے اس واقعے کی صورت میں سزا دی ، شکر ہے کہ مجھے اسی جہاں میں سزا مل گئی۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد آصف، محمد عامر اور کپتان سلمان بٹ پر سنہ 2010 میں لارڈز کے میدان میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں جان بوجھ کا نو بال کرانے کے الزام میں پابندی عائد کی گئی تھی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے انسداد بدعنوانی ٹریبونل کی جانب سے سلمان بٹ پر 10 سال، محمد آصف پر 7 سال اور محمد عامر پر 5 سال کی پابندی لگائی گئی تھی۔
اینکر نے محمد آصف سے کہا کہ آپ نے میچ میں صرف 2 نو بال کرانے پر معاملہ فکس کیا تھا نہ کہ میچ ہارنے کے لیے تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی تھا بہرحال اس سے میرا کیریئر تباہ ہوگیا آگے چل کر میں اور ترقی کرسکتا تھا کیوں اس وقت کے چند اچھے بیٹسمینوں کا کہنا تھا کہ اچھا ہوا آصف پر پابندی لگی، جان چھٹی۔

No comments