سیف علی خان کس سے شادی نہ ہونے کا شکر ادا کرتے ہیں؟
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو ک کہنا ہے کہ میرے شوہر، بالی وڈ سٹار سیف علی خان اس بات پر شکر ادا کرتے ہیں کہ سیف نے مجھ سے شادی کی ہے، میری بہن کرشمہ کپور سے نہیں۔
یاد رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کو 12 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کے دو بیٹے بھی ہیں۔
کرینہ اور سیف نے 2007ء میں ڈیٹنگ شروع کی تھی، طویل عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 2012ء میں دونوں نے شادی کی۔
یہ جوڑا کبھی کبھار اپنی نجی زندگی کی کچھ جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرتا رہتا ہے۔

No comments