سائفر تحقیقات کیس ،لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر تحقیقات کیس میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف دیا گیا حکم امتناع واپس لے لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی حکم امتناع واپس لینے کی درخواست منظور کرلی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو ایف آئی اے طلبی کے خلاف دیا گیا حکم امتناع واپس لے لیا ۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دیے گ ئے حکم امتناع کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ا س سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے اسد باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔


No comments

Powered by Blogger.