شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی لانچنگ کو ناکام قرار دیدیا
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی لانچنگ بھی لانچ سے پہلے فارغ ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ستم ظریفی ہے ہم تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے،کل سے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی لانچنگ زیر بحث ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی لانچنگ کو پارٹی سپورٹ حاصل تھی۔
انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کو پارٹی قیادت کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا،بہت سے ارکان نے ویڈیو بیانات دے کر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ قبل ازیں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والی بیٹھک نے دبئی فیصلوں پر مہر ثبت کر دی،سب جانتے ہیں اس ملاقات میں کیا تبادلہ خیال ہوا۔
اسمبلی کی تحلیل اور نگران وزیراعظم کیلئے 2 بڑی سیاسی جماعتوں نے فیصلے کئے۔ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہو گیا نگران سیٹ اپ کس نوعیت کا ہو گا،ملک کے مسبتقبل کا فیصلہ 2 جماعتوں نے کرنا ہے یا عوام نہیں۔؟ شاہ محمود قریشی نے انتخابی قوانین میں ترامیم پر قائم پارلیمانی پارٹی کے اجلاس پر کہا کہ انتخابی اصلاحات عجلت میں کی جا رہی ہیں،پی ٹی آئی اہم اسٹک ہولڈر ہے،اعتماد میں لینا چاہیے۔
سابق وزیر خارجہ کا استحکام پاکستان پارٹی اور راجہ ریاض پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لگتا ہے استحکام بھی عدم استحکام کا شکار ہونے جا رہی ہے،راجہ ریاض برائے نام لیڈر آف اپوزیشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اب ابہام نہیں رہا نگران وزیراعظم کس کی مرضی کا ہو گا؟۔ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے،پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کس نے کرنا ہے؟۔
No comments