شوگر فری مشروبات میں شامل مصنوعی مٹھاس کینسر کا سبب ہے:ڈبلیو ایچ او
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے شوگر فری مشروبات میں استعمال ہونے والی اسپارٹیم نامی مصنوعی مٹھاس (سویٹنر) کو کینسر کا ممکنہ سبب قرار دے دیا۔ڈبلیو ایچ او کے ماتحت کام کرنے والی نیم خود مختار انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر نے اس حوالے سے اپنی سفارشات جاری کردی ہیں۔
اسپارٹیم کو شوگر فری مشروبات، ڈائیٹ سافٹ ڈرنکس، چیونگم اور مختلف کھانے کی اشیا میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے مصنوعی مٹھاس کو مضر صحت قرار دیدیاانٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر نے اپنی رپورٹ میں اسپارٹیم کا بڑے پیمانے پر استعمال انسانوں میں کینسر کی ممکنہ وجہ قرار دیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے نیوٹریشن اینڈ فوڈ سیفٹی ڈائریکٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم کمپنیوں کو اپنی اسپارٹیم سے بنی مصنوعات مارکیٹ سے واپس لینےکا مشورہ نہیں دے رہے ہیں اور نہ ہی ہمارا صارفین کو یہ مشورہ ہے کہ وہ مکمل طور پر ایسی اشیا کا استعمال بند کردیں، ہمارا کہنا ہے کہ بس ان چیزوں کے استعمال میں اعتدال برتیں۔
No comments