گلوبل وارمنگ سے پوری دنیا میں ہلاکتیں اور آتشزدگی کےواقعات بڑھیں گے
چین سے لے کر یورپ اور امریکہ تک دنیا میں ریکارڈ درجہ حرارت دیکھا گیا۔ بلند درجہ حرارت کی عالم گیر لہر کی وجہ سے مختلف ممالک میں حکومتوں نے آتشزدگی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔ ایسے لگ رہا ہے کہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی شدید گرمی کی وجہ پریشان ہیں۔اٹلی میں ملک کے شمال سے جنوب تک گرمی کی لہر دیکھی جا رہی ہے جس کے دوران آنے والے دنوں میں درجہ حرارت غیر معمولی حد تک بڑھ جائے گا۔اسی مناسبت سے وزارت صحت نے ایک ریڈ الرٹ نوٹس جاری کیا جس میں روم سے بولوگنا اور فلورنس سے پیسکارا تک کئی بڑے شہروں میں درجہ حرارت 36-37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
تاہم اٹلی کے باشندوں کا کہناتھا کہ ایسے لگتا ہے کہ درجہ حرارت 39 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔شمالی اٹلی بھی گرمی کی لہر سے محفوظ نہیں کیونکہ میلان میں درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کی توقع ہے۔بحیرہ روم کے ممالک میں سے یونان بھی گرمی کی لہر کا شکار ہے، جس نے حکام کو دوسرے دن بھی ایتھنز میں ایکروپولیس کو گرم ترین اوقات میں بند کرنے پر مجبور کر دیا۔ یونانی وزیر ثقافت اور کھیل لینا مینڈونی نیکہا کہ ایتھنز میں متوقع درجہ حرارت 40 اور 41 ڈگری سیٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے لیکن ایکروپولیس میں درجہ حرارت زیادہ ریکارڈ کیا جائے گا۔شمالی افریقہ میں مراکش موسم گرما کے آغاز سے ہی گرمی کی لہروں کا ایک سلسلہ دیکھ رہا ہے۔ اسی مناسبت سے کئی ریاستوں میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا۔بیجنگ سمیت ملک کے بعض علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔مشرقی جاپان کے کچھ حصوں میں اگلے دودن 38-39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کی بھی توقع ہے۔ایریزونا کے دارالحکومت فینکس میں درجہ حرارت لگاتار پندرہویں دن 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر رہا۔
No comments