غلام سرور نے اپنے سیاسی مستقبل کے متعلق بتادیا

تحریک انصاف کے سابق مرکزی رہنما و  وفاقی وزیر غلام سرور خان نےکہا ہے کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بن رہا۔ 

ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران غلام سرور خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے لوگوں سے مسلسل رابطے ہو رہے ہیں لیکن میں کسی بھی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میرا سیاسی مستقبل میرے حلقے کے عوام سے  مشاورت کے بعد طے ہو گا۔

No comments

Powered by Blogger.