باڑہ بازار کے تحصیل کمپاؤنڈ میں دو خودکش دھماکوں میں 4 پولیس اہلکار شہید
ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ بازار کے تحصیل کمپاؤنڈ میں دو خودکش دھماکوں میں 4 پولیس اہلکار شہید اور اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے سرکاری کمپاؤنڈ دفتر پر شرپسندوں نے حملہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق علاقے میں تھانہ اور سرکاری دفاتر موجود ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق خیبر باڑہ بازار کے قریب تحصیل کمپاؤنڈ میں دھماکے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں ایک کو سی ایم ایچ، تین کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر 6 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔
آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسی نے پیشگی اطلاع دی ہوئی تھی، تھریٹ الرٹ 13 جولائی کو موصول ہوا تھا، باڑہ تحصیل کمپاؤنڈ میں 2 خود کش حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی، خودکش دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ ایک حملہ آور نے مرکزی دروازے، دوسرے نے عقب سے داخلے کی کوشش کی، ڈی این اے کیلئے حملہ آوروں کے اعضاء کے نمونے حاصل کرلئے، دہشت گرد بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے میں ناکام رہے۔
No comments