قوم سن لے کہ عمران خان اپنے انجام کو پہنچ چکا:مریم نواز
مریم نواز شریف کہتی ہیں کہ عمران خان کو پتہ ہے کہ وہ ختم شد، اس کی تمام شازشیں ناکام ہوگئیں۔
گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا کہ مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، صرف ٹرک دکھا دیں گے، اس ٹرک کے چاروں ٹائر پنکچر کرکے چھوڑیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ عدالت لاڈلے کو بلاتی ہے تو وہ پلاستر دکھا دیتا ہے، 5 مہینے ہوگئے پلاستر نہیں اُتر رہا، چور، ڈاکو کے ہاتھ جرائم میں رنگے ہیں، جو کہتا ہے نوجوان ن لیگ کے ساتھ نہیں وہ یہ کنونشن دیکھ لے۔
مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ قوم سن لے کہ عمران خان اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، عمران خان خود بھی ڈوب گیا اور اس نے اپنے سہولت کاروں کو بھی ڈبو دیا، سہولت کاروں سے سوال ہے کہ ڈوبنے والے شخص کو کیوں بچا رہے ہیں؟۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک نام اب ضمانت پارک ہے، کیوں کہ وہ گھر بیٹھ کر عدالتوں سے ضمانتیں لیتا ہے۔

No comments