عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب کردیگی:فواد چوہدری

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نااہل اور پاکستان دشمن حکومت کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں اور ہوش سے کام لیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے کے لیے زمان پارک لاہور میں موجود ہے۔

گرفتاری کی خبر سنتے ہی تضریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک پہنچ رہی ہے۔

No comments

Powered by Blogger.