عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لانے والی اسلام آباد پولیس کی ٹیم کا موقف آگیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لانے والی اسلام آباد پولیس کی  ٹیم نے کہا ہےکہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی بجائے صرف نوٹس موصول کروایا جائے گا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک پہنچنے والی اسلام آباد  پولیس کی ٹیم نے موقف تبدیل کر لیا۔پہلے ان کا ارادہ تھا کہ عمران خان کو گرفتار کر نا ہے تاہم کارکنان کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد کی پولیس ٹیم صرف ورانٹ گرفتاری وصول کروانے تک محدود ہو گئی۔

قبل ازیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیاتھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس  ٹیم لاہور گئی ہے۔   ایس پی سٹی اسلام آباد حسین طاہر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم لاہور پہنچی تھی۔

No comments

Powered by Blogger.