شاہین آفریدی نے پہلے بیٹنگ پرجانےکا مقصد بتادیا

لاہور قلندرز کے کپتان اور سٹار فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا ہےکہ ان کا پہلے بیٹنگ پرجانےکا مقصد یہ تھا کہ ہرگیندکے حساب سے بیٹنگ کریں۔

رپورٹ کے مطابق  پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے پر شاہین آفریدی نے ٹیم کو مبارکباد دی اور تماشائیوں سے تشکر کا اظہار کیا۔ شکست پر گلیڈی ایٹرز کے نوین الحق نے کہا کہ 150 رنزبنائے جاسکتے تھے ہمیں بیٹنگ اچھی کرنی چاہیے تھی۔لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویسا کا کہنا تھا کہ لاہور کے تینوں میچز میں ہاؤس فل رہا جو کہ ناقابل یقین ہے، پی ایس ایل سےثابت ہوتا ہےکہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ 

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17رنز سے شکست دیدی تھی ۔ لاہور قلندرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 148رنز بنائے ،ابتدا سے ہی لاہور قلندرز کے بلے بازوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا کوئی ایک بلے باز بھی ٹک کر نہیں کھیل سکا۔سکندر رضانے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  34 گیندوں پر 71 رنز  بنائے اور وہ  ناٹ آؤٹ رہے،راشد خان21 اورشاہین شاہ آفریدی16رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،لاہور قلندرز کے 7 کھلاڑی ڈبل فگرز تک بھی نہ پہنچ سکے،عبداللہ شفیق15، حسین طلعت6 اور فخر زمان 4 رنزبناسکے ۔مرزا بیگ،سیم بلنگزاور ڈیوڈ وائز صرف 2،2 اسکور بنا کرچلتے بنے ۔زمان خان اور حارث رؤف بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوئے۔

No comments

Powered by Blogger.