شہریوں کی ذاتی معلومات کے تحفظ کیلئے نادرا کا بڑا اقدام

شہریوں کی ذاتی معلومات کے یقینی تحفظ کی جانب اہم قدم بڑھاتے ہوئے نادرا نے ایک نئی منفرد سروس’’اجازت آپ کی‘‘ متعارف کرا دی جس کی بدولت ذاتی معلومات دینے یا نہ دینے کا مکمل اختیار اب شہریوں کے اپنے ہاتھ میں ہو گا اس جدید ترین سروس کی بدولت شناختی کارڈ کی تصدیق متعلقہ شہری کی رضامندی کے بعد کی جائے گی اور اس طرح شہری کا حساس ڈیٹا ہمہ وقت مکمل طور پر محفوظ رہے گا،نئی سروس کی بدولت اب شہریوں کی ذاتی اور خاندانی معلومات صحیح معنوں میں شہریوں اپنی کی ملکیت بن جائیگی اور بلااجازت رسائی ناممکن ہو گئی

 چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہےکہ شہریوں سے رضامندی کے حصول کا ڈیجیٹل نظام انکی پرائیویسی کو محفوظ رکھنے اور ڈیٹا سکیورٹی کو مستحکم بنانے کیلئے ہمارے وژن کا آئینہ دار ہے،آپکا ڈیٹا آپکی ذاتی جائیداد کی مانند ہے اور اب آپ اس تک رسائی کی اجازت دینے یا نہ دینے کے معاملے میں مکمل طور پر خودمختار ہیں اور اسے غلط استعمال سے روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ جن شہریوں کے موبائل نمبر نادرا کے پاس رجسٹرڈ نہیں، انکے اندراج کیلئے نادرا نے ایک ایس ایم ایس سروس 8009 شروع کی ہے شہری اپنے موبائل نمبر کی رجسٹریشن کیلئے اپنا 13 ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر شارٹ کوڈ 8009 پر ٹیکسٹ میسج کے ذریعے بھجوا سکتے ہیں ۔


No comments

Powered by Blogger.