شیئرز کی قیمتوں میں ہیراپھیری کے الزام میں ارشد وارثی پر پابندی

 

انڈین فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ ماریہ گوریٹی پر شیئرز کی قیمتوں میں مبینہ ہیرا پھیری کرنے کے الزام میں پابندی لگا دی گئی ہے۔

ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق حالیہ دنوں میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) نے شیئرز کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کرنے پر سکیورٹی مارکیٹ میں حصہ لینے والے 45 افراد پر پابندی لگائی ہے جن میں اداکار ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ ماریہ گوریٹی بھی شامل ہیں۔

ایس ای بی آئی نے یہ فیصلہ دو فرمز شارپ لائن براڈکاسٹ اور سادھنا براڈکاسٹ پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے بعد کیا۔

ان دونوں فرمز پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر گمراہ کن ویڈیوز اپلوڈ کیں اور لوگوں کو مشورہ دیا کہ کیسے ان فرمز کے شیئر خرید کر غیر معمولی منافع کمایا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ایس ای بی آئی نے مبینہ طور پر ان گمراہ کن ویڈیو سے حاصل کی جانے والی 54 کروڑ روپے کی رقم بھی اپنے قبضے میں لی ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اس طریقے سے ارشد اور ماریہ نے مبینہ طور پر 29 لاکھ اور 37 لاکھ روپے بالترتیب کمائے ہیں۔

No comments

Powered by Blogger.