وارنر نے پی ایس ایل میں شرکت کی خواہش ظاہر کردی
ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں شرکت کی خواہش ظاہر کردی۔ راشد خان نے لاہور قلندرز کی جیت کا جشن مناتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ کیا شاندار کھیل ہوا، بھرپور سپورٹ کرنے والے کراؤڈ کا شکریہ۔ ڈیوڈ وارنر نے جواب دیا کہ میں کب کھیل سکتا ہوں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال دورہ پاکستان میں بھی ڈیوڈ وارنر نے کہا تھا کہ پی ایس ایل میں شرکت کرنا چاہتا ہوں مگر انٹرنیشنل مصروفیات آڑے آجاتی ہیں۔
36 سالہ ڈیوڈ وارنر اپنے بین الاقوامی کیریئر کے اختتام کی جانب گامزن ہیں اور شاید اس میں زیادہ وقت نہیں لگے گا جب ہم آسٹریلوی بلے باز کو ملکی ٹی ٹونٹی لیگ میں کسی فرنچائز کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھیں گے۔

No comments