حکومتی اتحادی قائدین کی ملاقات،اہم فیصلے کرلئے گئے

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اہم ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور انتخابات کےلیے صدر کی جانب سے تاریخ کے اعلان پر مشاورت کی گئی۔ قانونی ماہرین سے رائے لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر اعظم ہاؤس میں شہباز شریف، آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات کے دوران میاں نواز شریف سے بذریعہ ٹیلی فون مشاورت بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت صوبائی عام انتخابات کے معاملے پر سوچ بچار کے بعد جلد دو ٹوک مؤقف دے گی۔

No comments

Powered by Blogger.