سرکاری حج سکیم کا 50فیصد کوٹہ ڈالرز جمع کروانے والوں کیلئے مختص
ڈالرز کی قلت کی وجہ سے وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی میں بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجوزہ حج پالیسی 2023 کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت 50فیصد کوٹہ ڈالرز جمع کروانے والوں (سپانسر شپ سکیم) کے لئے مختص کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ حج اخراجات کے لئے دو ارب ڈالرز کی فراہمی سے وزارت خزانہ نے معذرت کرلی ہے۔ حج اخراجات کے لئے ڈالرز کی فراہمی پر وزیر مذہبی امور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جلد ملاقات کریں گے۔ وزارت مذہبی امور میں ڈالرز کی فراہمی کے حوالے سے ایک ہفتہ مشاورت جاری ہے۔

No comments