سپریم کورٹ نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات پر ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

 

سپریم کورٹ آف پاکستان نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات پر ازخود نوٹس کیس  کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کیس کی سماعت مکمل کرلی گئی ہے فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔ تاہم بعد میں سیکرٹری ٹو چیف جسٹس  نے شیڈول کی تبدیلی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ کل صبح 11 بجے سنایا جائے گا۔ 

وکیل مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ بطور سیاسی جماعت مسلم لیگ ن نہیں چاہتی آئین کی خلاف ورزی ہو۔قومی اسمبلی کا الیکشن ہو گا تو پنجاب اور کے پی کے میں منتحب حکومتیں ہوں گی۔منتحب حکومتوں کے ہوتے ہوئے یکساں میدان ملنا مشکل ہے۔قومی اسمبلی کے انتحابات پر سوالیہ نشان اٹھے گا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل کے ریمارکس دیئے کہ یہ ایشو اس وقت عدالت کے سامنے نہیں ہے۔ 

وکیل ن لیگ کادلائل میں کہنا تھا کہ عدالت مردم شماری کو بھی مدنظر رکھے۔30 اپریل تک مردم شماری مکمل ہو جائے گی۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اگر مردم شماری انتحابات سے ایک ہفتہ پہلے ہوں تو کیا الیکشن ملتوی ہو جائیں گے۔وکیل ن لیگ نے کہا کہ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہوتی ہیں۔ 

جسٹس منیب اختر کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ موجودہ کیس میں دو اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں۔ وفاق میں سیاسی حکومت ہے وہ کیسے صوبائی میں اثر انداز نہیں ہو گی۔

No comments

Powered by Blogger.