پیرا سیٹا مول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
وفاقی حکومت نے پیرا سیٹا مول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق اڑھائی ماہ کے دوران حکومت نے پیرا سیٹا مول کی قیمت میں دوسری بار اضافہ کردیا ۔پیرا سیٹا مول کی ایک گولی کی قیمیت میں 32 پیسہ اضافہ کیا گیا ہے ،جس کی قیمت بڑھ کر 2 روپے 67 پیسے ہوگئی ہے ۔
حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیرا سیٹا مول کی ایک ڈبی کی قیمت میں 64 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈبی کی قیمت 470 سے بڑھا کر 534 کر دی گئی ۔وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد دوائی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

No comments