لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی کو شکست دیدی

پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی کو شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ 8 کے 10ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 198رنز کے جواب میں 135رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ڈیوڈویزااورشاہین آفریدی نے3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے جارحانہ انداز اختیار کیا، ان کی پہلی وکٹ 4.3 اوورز میں 49 رنز پر گری جب فخر زمان 14 گیندوں پر 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے، مرزا بیگ نے 15 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی، کامران غلام 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باوجود لاہور قلندرز کا رن ریٹ کم نہ ہوا، شائے ہوپ 43، حسین طلعت 26 اور ڈیوڈ ویزے ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سکندر رضا نے 16 گیندوں پر 32 اور راشد خان نے 11 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز نے اننگز میں مجموعی طور پر 7 چھکے اور 17 چوکے لگائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوڈین اسمتھ اور قیس احمد نے 2، 2 جبکہ محمد حسین اور محمد نواز نے ایک ایک شکار کیا۔

لاہور قلندرز اب تک ایونٹ میں 2 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے اسے ایک میں فتح جب کہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

No comments

Powered by Blogger.