عمران خان کی ضمانت خارج ،کسی بھی وقت گرفتاری متوقع
لاہور ہائی کورٹ نے تین بار مہلت کے باوجود پیش نہ ہونے پر عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔
عمران خان کی تھانہ سنگ جانی اسلام آباد میں درج مقدمے میں عمران خان کی حفاظتی درخواست ضمانت پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دوسرے روز سماعت کی۔
عدالت نے پیش ہو کر وضاحت نہ دینے پر عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے انہیں شام ساڑھے چھ بجے تک ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا البتہ عمران خان مقررہ وقت تک پیش نہ ہوسکے۔
لاہور ہائی کورٹ نے عدم پیروی پر عمران کان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی پیش نہ ہونے پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔
جسٹس باقر نجفی نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت نے 6:30 منٹ پر طلب کیا لیکن درخواست گزار عدالت پیش نہیں ہوئے، عدالت عدم پیروی پر درخواست خارج کرتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی عمران خان کی گرفتاری کے لئے مختلف تھانوں کی پولیس بنی گالا پہنچی تھی اور زمان پارک کوجانےوالے راستے بلاک کر دئیے تھے۔ اسی طرح کا ایکشن آج بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

No comments