اٹارنی جنرل نے عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کو رائے دے دی
صدرمملکت کے خط کے بعد انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان نے صوبائی انتخابات سے متعلق رائے دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے صوبوں میں عام انتخابات سے متعلق تاریخ مقرر کرنے کا معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اٹارنی جنرل بیرسٹر شہزاد عطاالہٰی اور چاروں ممبران شریک ہوئے۔
اٹارنی جنرل نے الیکشن کمیشن کو صدر کے خط پر آئینی و قانونی تجاویز دی ہیں۔ جس کی روشنی میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔
الیکشن کمیشن کی آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت میں اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کا شیڈول دے تو 27اپریل سے پہلے الیکشن ناممکن ہیں۔ صدر مملکت کی دی گئی تاریخ پر90روز میں انتخابات کرانا ناقابلِ عمل ہے۔
بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے کہا کہ آئین کے تحت صوبوں میں انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار صرف گورنرز کو ہے۔ آئین میں صدرمملکت کوصوبوں میں انتخابات کی تاریخ دینےکا اختیار نہیں۔
الیکشن کمیشن نے آئینی وقانونی ماہرین سے تحریری طور پر رائے مانگی ۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے تحریری طور پر تجاویز دینے سے معذرت کر لی ہے۔

No comments