بابراعظم شادی کب کروائیں گے؟اعلان کردیا
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ سب کھلاڑیوں کی شادی کروانے کے بعد شادی کریں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے نجی ٹی وی نے انٹرویو میں رواں برس ساتھی کرکٹرز کے شادی کے بندھن میں بندھنے اورکپتان کے تاحال کنوارے ہونے کا سوال کیا؟
بابراعظم کا اپنے بچپن کا ذکر کرتے ہوئے کہ’ میں آج بھی جب اسٹیڈیم میں بال پِکر کو دیکھوں تو شکر ادا کرتا ہوں اوریاد کرتا ہوں کہ ایک دن میں بھی اس مقام پر تھا لیکن اب اللہ کا شکر ہے اس نے مجھے یہ مقام عطا کیا‘۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘انسان کو چاہیے خود پر بھروسہ رکھے کیوں کہ انسان جو ٹھان لے اور سچے دل سے لگن کے ساتھ محنت کرے تو وہ اپنا مقصد ضرور حاصل کرلیتا ہے‘۔
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ’انسان جتنا نیک نیتی کے ساتھ خود پر بھروسہ کرے گا اس کے لیے راستے اتنے ہی کھلتے جائیں گے‘۔

No comments