جیل بھرو تحریک، کس شہر میں کب گرفتاری دینی ہے تحریک انصاف نے شیڈول جاری کر دیا
22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکنان گرفتاریاں دیں گے
سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا 6 رکنی گروپ بھی گرفتاری دے گا
گرفتاریاں نہ ہونے کی صورت میں کارکنان ،ارکان مقررہ مقام پر دھرنا دینگے
22 فروری کو شاہراہ قائداعظم لاہور پر گرفتاریاں پیش کی جائیں گی
23 فروری کو پشاور، 24 کو راولپنڈی کے کارکنان گرفتاریاں دینگے
25 فروری کو ملتان، 26 فروری کو گوجرانوالہ کے کارکنان گرفتاریاں دینگے
27 فروری کو سرگودھا، 28 فروری کو ساہیوال کے کارکنان گرفتاریاں دینگے
یکم مارچ کو فیصل آباد میں کارکنان کی جانب سے رضا کارانہ گرفتاری دی جائے گی
22 فروری کو لاہور میں رضا کارانہ گرفتاری کے لئے کارکنان کی فہرست تیار
لاہور میں عمر سرفراز چیمہ، ارکان اسمبلی کے گروپ کے ہمراہ گرفتاری دینگے
لاہور سے تعلق رکھنے والے سابق ارکان کے ناموں پر مشاورت جاری ہے
رضا کارانہ گرفتاری دینے والے ارکان کے ناموں کی حتمی منظوری عمران خان دینگے

No comments