پیمرا نے لائیو میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے سیکیورٹی آپریشن کی لائیو میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں ریگولیٹر کی جانب سے کہا گیا کہ پیمرا نے ضابطہ اخلاق برائے الیکٹرانک میڈیا کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کیے جانے والے کسی بھی سیکیورٹی آپریشن کی لائیو کوریج پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ٹی وی چینلز صرف وہ معلومات نشر کرسکیں گے جو انہیں اداروں کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔


No comments

Powered by Blogger.