تحریک انتشار بھی سن لے! عمران خان تاریخ کے کوڑے دان میں جارہا ہے:مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی سینئر نائب صدر، چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انتشار بھی سن لے! عمران خان تاریخ کے کوڑے دان میں جارہا ہے،فتنہ خان کواقتدار میں لانے والی اسٹیبلشمنٹ گھر جاچکی ہے، عدلیہ میں تمہارے سہولتکار کسی فائدے کے نہیں، میرا جتنا بھی نقصان ہوجائے میں ان کو ایکسپوز کرکے چھوڑوں گی۔
انہوں نے سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھڑی چور جب سے حکومت چھوڑ کر گیا ہمارے کان پک گئے کہ سازش ہوگئی، لیکن جو سازش ہوئی تھی وہ نوازشریف کے خلاف ہوئی تھی۔ ان سازش کرنے والوں کی تصاویر اسکرین پر لگاؤ۔ اسکرین پر نظر آنے والا 5 کا ٹولہ پاکستان کے موجودہ حالات کا ذمہ دار ہے۔
ان کا سرغنہ جنرل فیض حمید تھا، جس نے خود ہی اپنے آپ کو پاکستان کا آرمی چیف مقرر کرلیا تھا، اس نے چیف بننا تھا اس لئے اس کو سیاسی مہرے کی ضرورت تھی، نوازشریف اس کا مہرہ نہیں بن سکتا تھا، تو پھر اس نے عمران خان گھڑی چور کو اٹھایا، اور پی ڈی ایم کی جماعتوں میں ایک سربراہ نے مجھے بتایا کہ جب جنرل فیض حمید سے پوچھا کہ آپ نوازشریف سے زیادتی کیوں کررہے ہو، تو فیض حمید نے کہا کہ وہ اپنے قد سے بہت بڑا ہوگیا ہے اس کا قد کاٹنا ہوگا۔
ان کو ایک گھوڑا چاہیئے تھا اس گھوڑے کا نام گھڑی چور عمران خان تھا، جب 2014میں اس کا دھرنا ناکام ہوا، لاک ڈاؤن ناکام ہوا تو پھر عدلیہ میں سے وہ جج اٹھائے جو کمپرومائز اور کرپٹ جج ، کھوسہ ، بابا زحمت، ثاقب نثار، اعجازالاحسن، مظاہر علی نقوی، عظمت سعید ہو، اعجازالاحسن چیف جسٹس بننے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ وہ پانامہ بنچ میں بیٹھا تھا، نوازشریف کے خلاف ہرمقدمے میں وہ جج بن کر بیٹھا ہوتاہے۔

No comments