اکشے کمار کو شہریت پر ہونے والی تنقید کے باعث اپنا پاسپورٹ بدلنا پڑ گیا
بالی ووڈ اداکار اور کینیڈین شہری اکشے کمار کو بھارت میں ان کی شہریت پر ہونے والی تنقید کے باعث اپنا پاسپورٹ بدلنا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنا پاسپورٹ تبدیل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔
واضح رہے کہ اکشے کمار کو ان کی کینیڈین شہریت کے باعث تنقید کا سامنا ہے۔
تاہم ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران اکشے کمار کا کہنا تھا کہ بھارت ان کے لیے سب کچھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے جو کچھ بھی کمایا اور جو کچھ بھی حاصل کیا وہ سب کچھ یہیں سے حاصل کیا۔‘
انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے بھارت کو واپس کچھ دینے کا موقع ملا۔
اکشے کمار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’آپ کو یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ لوگ آپ کو جانے بغیر بات کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’میں نے سوچا کہ فلمیں تو چل نہیں رہیں اور کوئی نہ کوئی کام تو کرنا ہے، لہٰذا میں اس سلسلے میں وہاں (کینیڈا) چلا گیا۔ میرا دوست وہاں موجود تھا، اس نے مجھے کہا کہ یہاں آجاؤ، تو میں چلا گیا۔

No comments