پنجاب،خیبرپختونخوا کے انتخابات میں تاخیرپرچیف جسٹس کا ازخودنوٹس

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات میں تاخیر پرچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطابندیال نے ازخود نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطابندیال نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات میں تاخیرپرازخودنوٹس لے لیا۔ازخود نوٹس رجسٹرار کی جانب سے موصول نوٹس پر لیا گیا۔

ازخودنوٹس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 9رکنی بینچ تشکیل دیدیاگیا جو کل2بجے سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس پاکستان  عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم9ر کنی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس منیب اختر،جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی،جسٹس جمال خان مندو خیل ،جسٹس محمد علی مظہر او رجسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ ازخودنوٹس میں دیکھا جائے گا کہ انتخابات کی تاریخ دینا کس کا اختیار ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تاخیرپرتحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں جیل بھروتحریک بھی شروع کی گئی ہے  جس کا آج آغاز بھی ہوچکا ہے ۔تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں اور کارکنو ں نے آج ازخود گرفتاریاں بھی دیں۔

No comments

Powered by Blogger.