سجل علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دلہن بنی تصاویر شیئر کردیں

 معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دلہن بن گئی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال کیا ہے اور پہلی سیلفی شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ سجل علی نے اپنی نئی بین الاقوامی فلم ’واٹس لو گاڈ ٹو ڈو ود اٹ‘ کے سیٹ سے دلہن کے روپ میں سیلفی شیئر کی ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سجل علی نے اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ ڈی – ایکٹیویٹ کر دیا تھا اور اب اپنا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کر دیا ہے۔

  اس سے قبل  چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی رومانوی کامیڈی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ؟‘ کے ایک پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے سجل علی کی خوب تعریف کی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’ سجل علی بہت ہی باصلاحیت اور شاندار اداکارہ ہیں، سجل نے فلم کے لیے ہمیں زوم پر آڈیشن دیا تھا اور مجھے یاد ہے کہ اس آڈیشن کو دیکھ کر پروڈیوسر نے کہا تھا کہ یہ کیا زبردست انداز میں بڑے بڑے آنسو بہاتی ہیں ‘۔

 انہوں نے کہا تھا کہ ’ ارینج میریج سے متعلق اس کہانی میں جس کردار کے لیے سجل علی کو کاسٹ کرنا تھا وہ اس کردار کے لیے ایک زبردست انتخاب ثابت ہوئیں ‘۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سجل علی کا موازنہ لیلی جیمز کے ساتھ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ فلم میں ان دونوں کی جوڑی بہت زبردست رہی ‘۔


No comments

Powered by Blogger.