ویب سیریز مرزا پور میں اہم کردار نبھانے والے اداکار شاہنواز پردھان انتقال کرگئے
ویب سیریز ’ مرزا پور ‘ میں اہم کردار نبھانے والے معروف اداکار شاہنواز پردھان کا انتقال ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی اداکار شاہنواز جمعے کے روز دل کا دورہ پڑنے کے سبب 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار انڈسٹری کے دوسرے معروف اداکاروں کے ساتھ ایک ایوارڈ کی تقریب میں موجود تھے جب انہیں دل میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، اداکار کو فوری طور پر ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی ٹی وی اداکارہ سُربھی تیواری نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسپتال میں اپنے بھائی کے علاج کے لیے موجود تھیں جب انہوں نے دیکھا کہ اسٹریچر پر شاہنواز کو لایا جارہا ہے انہیں فوراً ہی کمرے میں لے جایا گیا۔
اداکارہ نے کہا کہ کچھ عرصے قبل شاہنواز کا بائی پاس کیا گیا تھا۔


No comments