ممنوعہ فنڈنگ کیس:عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بڑی پیشرفت،بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت کی استدعا منظور کرلی ہے۔ اس سے قبل عمران خان نے ضمانت کنفرم کرنے کی استدعا کردی۔ جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کی۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی حاضری پیش ہونے پر لگا لیں گے۔ آپ دلائل کا آغاز کریں۔ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ مجھے کچھ ٹائم درکار ہے کیس کا ریکارڈ لے آؤں۔عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔

وقفے کے بعد کیس پر سماعت دوبارہ شروع ہوئی۔ وکیل عمران خان بیرسٹر سلمان صفدر روسٹرم پر آ گئے۔ سپیشل پراسیکیوٹررضوان عباسی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ سپیشل پراسیکیوٹررضوان عباسی نے عمران خان کی عدم پیشی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ابھی تک عدالت کو انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ عمران خان کو 9بجے عدالت پیش ہونا چاہیے تھا، کیا ایسی سہولت عام شہریوں کو بھی ملتی ہے؟۔

No comments

Powered by Blogger.