عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کا فیصلہ 20 منٹ بعد سنایا جائے گا

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں  عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ سپیشل جج سنٹرل رخشندہ شاہین نے فیصلہ محفوظ کیا۔عدالت کی جانب سے فیصلہ 20 منٹ بعد سنایا جائیگا۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری واپس لے لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کی مدعیت میں توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے بعد احتجاج کے تناظر میں عمران خان کے خلاف اقدامِ قتل کی دفعہ میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان عدالت کب تک پیش ہوں گے؟ جس پر وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا عمران خان لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو چکے ہیں، پہلے بینکنگ کورٹ جائیں گے پھر کچہری آئیں گے اور عدالتی وقت کے اندر کچہری پیش ہو جائیں گے جس پر عدالت نے وقفہ کر دیا۔


No comments

Powered by Blogger.