عمران خان کا بنیادی ایجنڈا ملک میں افرا تفری اور انارکی پھیلانا ہے:راناثنااللہ

 

وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا عمران خان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک شروع کرو ایسا جواب دیں گے جو تمھارے گمان میں بھی نہیں ہو گا۔

راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےرانا ثنا اللہ کا کہنا تھا ہم انتخابات سے گھبرانے والے نہیں ہیں، مسلم لیگ ن الیکشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہے لیکن ملک میں الیکشن ایک ہی وقت پر ہونے چاہئیں۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا ن لیگ اور نواز شریف نے ملک کو پہلے بھی بحرانوں سے نکالا۔ملک کو جو مشکلات ہیں نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔

راناثنااللہ کاکہنا تھا کہ عمران خان کا بنیادی ایجنڈا ملک میں افرا تفری اور انارکی پھیلانا ہے۔یہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے لیکن ہم نہیں چاہتے عمران خان کو ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کا کوئی مزید موقع ملے، ایک طرف جیل بھرو تحریک کا کہتا ہے اور خود بنکر میں چھپا بیٹھا ہے۔جیل بھرو تحریک شروع کرو ایسا جواب دیں گے جو تمہارے گمان میں نہیں ہو گا، ہم جیلوں میں ان کو رکھیں گے جو ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، ورکرز کو نہیں عمرانی ٹولے کے ان بدبختوں کو جیل میں رکھیں گے جو ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

No comments

Powered by Blogger.