معروف لوک گلوکار واسو خان انتقال کر گئے

 

معروف لوک گلوکار واسو خان انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق واسو خان سانس کی بیماری میں مبتلا تھے، گذشتہ شب سکھر کے نجی اسپتال میں دم توڑ گئے۔واسو خان کے انتقال پر ان کے مداحوں کی جانب سے اظہارِ افسوس کیا جا رہا ہے اور ان کے بلند درجات کے لیے بھی دعا کی جا رہی ہے۔ بلوچ لوک گلوکار واسو خان نے لگ بھگ ایک دہائی قبل معروف گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے کے ساتھ اپنے اٴْلو کتنے ٹیڑھے،اب تک ہوئے نہ سیدھے گانے سے شہرت حاصل کی تھی۔

2020میں واسو خان کی کسم پرسی اور علالت کی خبریں سامنے آنے کے بعد بلوچستان حکومت نے ان کی مدد کردی،چند دن قبل واسو خان کی علالت، غربت اور کسم پرسی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اطلاعات تھیں کہ طویل العمری، غربت اور کوئی باقاعدہ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے واسو خان بیماری کا شکار بن کر گھر تک محدود ہوگئے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔

واسو خان کی بیماری کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی افراد نے شہزاد رائے سے بھی فوک فنکار کی مدد کی اپیل کی۔ ایسی خبریں سامنے آنے کے بعد بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے واسو خان سے ملاقات کرکے صوبائی حکومت کی جانب سے گلوکار کا علاج کروانے اور ان کی مالی مدد کرنے کا اعلان کیا تھا اور صوبائی حکومت نے واسو خان کی مدد کردی۔

No comments

Powered by Blogger.